وفاقی حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہیں، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پی ایس 128 سے ایم کیو ایم کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ متحدہ صرف اردو بولنے والوں کی نہیں بلکہ تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والوں کی جماعت ہے۔ کراچی منی پاکستان ہے اور یوں متحدہ پاکستان کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔

الطا ف حسین نے کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ کراچی صر ف اردو بولنے والوں کا شہر نہیں، یہاں تمام زبانیں بولنے والے لوگ بستے ہیں۔ ایم کیوایم کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ متحدہ تمام لوگوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کو لگام دیں ورنہ دفاع کا حق رکھتے ہیں۔

ان کے ایک اشارے پر کارکنوں کا سیلاب گینگ وار کے لوگوں کو بہا کر لے جائے گا۔ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے وفاقی حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام شہریوں کے ساتھ برابری کا سلوک کرے اور ملک کو کرپشن سے نجات دلا کر بحرانوں سے نکالے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی شکایات پر پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹیاں تحلیل کی گئیں۔ عوامی عہدے خدمت کے لئے ہوتے ہیں، ایم کیوایم میں جو وڈیرہ بننے کی کوشش کرے گا وہ مٹی میں مل جائے گا۔ اس موقع پر کراچی کے حلقہ پی ایس 128 سے ایم کیو ایم کے امیدوار کی کامیابی پر کارکنوں نے پارٹی کے ترانوں پر رقص کیا