بحرہند میں کشتی ڈوبنے سے آسٹریلیا جانے کے خواہشمند نو افراد ہلاک

Boat

Boat

آسٹریلیا (جیوڈیسک) آسٹریلیا جانے کے خواہشمند غیر قانونی تارکین وطن کی بحرہند میں کشتی ڈوب گئی، نو افراد ہلاک ہو گئے۔ کشتی میں 60 غیرقانونی تارکین وطن سوار تھے جو سیاسی پناہ کے حصول کیلئے انڈونیشیا سے آسٹریلیا جا رہے تھے۔ ڈوبنے والے افراد کی شہریت کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔

آسٹریلوی کسٹم حکام کے مطابق ڈوبنے والے افراد کو بچانے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ابھی تک کسی شخص کو زندہ نہیں نکالا جا سکا۔ آسٹریلوی نیوی کے دو بحری جہازاور دو طیارے بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ابھی تک نو افراد کی نعشوں کو نکال لیا ہے جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔