جے پور (جیوڈیسک) بالی ووڈ نواب سیف علی خان مشکل کو خود دعوت دیتے ہیں یا مشکل انکا پیچھا کرتی ہے۔ جے پور کے ایک ہوٹل پر ہیلی کاپٹر لینڈ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ حکام نے ہیلی کاپٹر قبضے میں لے لیا۔ سیف علی خان ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔
انہوں نے اپنا ہیلی کاپٹر مقامی سول ایوی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ہوٹل کے لان پر پارک کر دیا۔ پولیس نے ہیلی کاپٹر کو تحویل میں لے کر ائرپورٹ پہنچا دیا۔ اس سلسلے میں سیف علی خان کی جانب سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔