اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، ایسا بجٹ لائیں گے جس سے زیر گردش قرضوں سے جان چھوٹ سکے۔ اسلام آباد میں ذرایع سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انہوں نے جس ویژن کو 1999 کو چھوڑا تھا وہی سے شروع کریں گے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ ملک کو سنگین معاشی چیلینجز سامنا ہے،ہمیں اپنی آمدنی کو بڑھانا اور اخراجات کو کم کرنا ہے۔ ن لیگ کی حکومت ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی، اس وقت ملک کا بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ ہے، جس کی بڑی وجہ سرکلر ڈیٹ ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 10 جون کو ہو گا، انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کا وفد بجٹ کے بعد پاکستان آئے گا۔