ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کی اورنگزیب سلطان اکیڈمی نے آل سندھ انڈر 17 انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا

کراچی : سندھ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ آل سندھ انڈر 17 انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی شاہ فیصل کالونی کے ہونہار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کرکٹ ٹیم اورنگزیب سلطان اکیڈمی نے جیت کر سندھ کی چمپئن بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق آل سندھ انڈر 17 انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ضلع ٹھٹھہ کے مکلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

فائنل مقابلہ ڈسٹرکٹ بے نظیر آباد (نواب شاہ)بمقابلہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے درمیان منعقد ہوا ۔فائنل میچ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کی اورنگزیب سلطان اکیڈمی نے اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بے نظیر آباد (نواب شاہ) کی ٹیم کو 3وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا۔

کھیل کے دوران مقررہ 20 اوورز میں ڈسٹرکٹ بے نظیر آباد کی ٹیم نے 105رنز تمام کھلاڑیوں کے آوٹ پر ختم کیا جس کے جواب میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کی اورنگزیب سلطان اکیڈمی نے 17 اوورز میں مقررہ ہدف کو 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 17 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔فاتح ٹیم اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے دانیال اسلم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 55 رنز اسکور کرکے مین آف دی میچ قرار پائے۔

جبکہ فاتح ٹیم کے عبدالحامد نے 5وکٹیں شکار کرکے فائنل کے بہترین بالر قرار دیئے گئے میچ کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غلام محمد چارن نے فاتح اور رنر اَپ ٹیم کے کپتانوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے اس موقع پر تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غلام محمد چارن نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آرگنائزینگ کمیٹی اور شرکت کرنے والی تمام ڈسٹرکٹس کی ٹیموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا۔

کھیل کے ذریعے ہی صحت مند سرگرمیوں کا فروغ اور قیام امن کو یقینی بنا یا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ کھیل کے ذریعے اپنی صحت مندانہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے ساتھ قیام امن اور اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ بنیںا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غلام محمد چارن نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کی کرکٹ ٹیم اورنگزیب سلطان اکیڈمی کو ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے اور فائنل جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے مشتاق علی خشک،KCCA کے سنیئر وائس چیئر مین معراج الحق ،اور سعید عالم بھی موجود تھے ۔فائنل میچ میں ہزاروں کی تعداد میں کرکٹ شائقین نے بھی شرکت کی۔

Cricket Tornament

Cricket Tornament