ممبئی (جیوڈیسک) دیول برادران کی خوبصورت اداکاری سے سجی بالی ووڈ فلم یملا پگلا دیوانہ پارٹ ٹو کمزور کہانی کے باعث شائقین کی توقعات پر پوری نہ اتر سکی۔ شائقین کا کہنا ہے دھرمیندر اور ان کے بیٹوں کی اداکاری اپنی جگہ لیکن فلم مجموعی طور پر رنگ جمانے میں ناکام رہی ہے۔
سن دو ہزار گیارہ میں ریلیز ہونے والا فلم کا پہلا حصہ زیادہ دلچسپ اور تفریح سے بھرپور تھا۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے فلم کا کمزور اسکرپٹ اس کی ناکامی کا سبب بنا۔ کہانی طویل اور خاصی الجھی ہوئی تھی جسے سمجھنے کیلئے تفریح کیلئے سینما گھر کا رخ کرنے والے فلم بینوں کو خاصا دماغ لڑانا پڑا۔ فلم کے میوزک کو البتہ شائقین نے بیحد سراہا ہے۔