بل گیٹس نے کہا ہے کہ اجتماعی کوششوں سے غربت کے چکر کو توڑا جاسکتا ہے، خوراک کی کمی اور بھوک کے خاتمے کے لئے کوششوں سے لاکھوں افراد کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ خوراک کی کمی کا شکار بچوں کے لئے دی گئی امداد نہایت ضروری ہے۔
لندن کے ہائیڈ پارک میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کے بعد بل گیٹس نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی زیر صدارت “خوراک برائے نشوونما” فنڈ ریزنگ اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں عالمی طور پر خوراک کی کمی اور بھوک کے خاتمے کے لئے کوششوں پر غور کیا گیا۔
اس مقصد کے لئے عام شہریوں، کاروباری افراد، سائنسدانوں اور حکومتوں کا تعاون حاصل کرنے پر زور دیا گیا۔ برطانوی حکومت کی طرف سے خوراک کی کمی کا شکار بچوں کے لئے مزید 375 ملین پانڈز دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔