ترکی : مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں شدت آ گئی

Turkey Protesters

Turkey Protesters

ترکی (جیوڈیسک) ترکی میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں شدت آگئی ہے۔ ترکی میں آٹھویں روز بھی مظاہرے جاری ہیں۔ گزشتہ روز بھی دارالحکومت انقرہ میں ہزاروں مظاہرین جمع ہو کر احتجاج کرتے رہے۔ اس موقع پر سڑکوں پر مارچ کرنے اور ٹریفک بلاک کرنے سے روکنے پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

پولیس کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا جس کے جواب میں مظاہرین پولیس پر پڑول بم اور فائر کریکر پھینکتے اور پتھرا کرتے رہے۔

دوسری طرف حکومتی پارٹی نے قبل از وقت انتخابات کے امکانات کو مسترد کر دیا ہے۔ جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین حسین کلیک نے کہا ہے کہ مقامی اور صدارتی انتخابات شیڈول کے مطابق آئندہ سال جبکہ عام انتخابات 2015 میں ہونگے۔