ہنگری (جیوڈیسک) ہنگری میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔ دارالحکومت بڈاپسٹ میں زیر زمین ٹیوب سٹیشن اور پارلیمنٹ کو بچانے کے لئے ریت کی بوریوں سے دیواریں کھڑی کر دی گئی ہیں۔
جبکہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد ڈیم ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔ لوگوں نے قیمتی اشیا اور سامان محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ متعدد شہر اور دیہات زیر آب آچکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ایک بڑے سیلابی ریلے کا بڈاپسٹ شہر سے ٹکرانے کا خطرہ ہے۔