شدید گرمی میں دس سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ چھٹی کے روز بھی جاری ہے۔ بجلی کی آنکھ مچولی نے چھٹی والے دن بھی نیند پوری کرنے کا خواب پورا نہ ہونے دیا۔
ملک بھر کے کئی شہروں اور دیہاتوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ دس سے اٹھارہ گھنٹے تک جاری ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث جہاں گرمی کے ستائے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے وہیں کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہوکر رہ گئی ہیں۔
لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت بھی ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو دہری اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ملک بھر میں بجلی کا شاڑت فال چھ ہزار سات سو میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ملک بھر میں بجلی کی طلب سترہ ہزار اور پیداوار دس ہزار تین سو میگاواٹ ہے۔