میاں برادران کی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک بحرانوں اور مشکلات سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا : رائوناصرعلی
Posted on June 9, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : سینئر نائب صدر، مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور رائوناصر علی خاں مئیو، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری آس محمد میئو اور میڈیا سیکرٹری امتیاز علی شاکرنے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت قوم سے کیے گئے وعدے کوپورا کریگی اورملک میں صنعتی اور زرعی انقلاب برپا کر کے تمام وعدے پورے کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ وزارت عظمی پر میاں محمدنوازشریف اوروزرات عظمی پنجاب پرمیاں محمد شہبازشریف کی کامیابی ملکی ترقی میں کلیدی کردارادا کریگی، رائوناصرعلی خان میئو نے مزید کہا کہ میاں برادران کی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک بحرانوں اور مشکلات سے نکل کر ترقی کی راہ پرگامزن ہو گا۔
آج جس قدر ملک اورقوم کو میاں برداران کی قیادت کی ضرورت تھی ماضی میں کبھی نہ تھی اس وقت ملک اورقوم جن مشکلات اور مصائب میں گھرئے ہوئے ہیں ان سے نکالنے کی صلاحیت صرف اورصرف میاں محمد نوازشریف اورمیاں محمد شہباز شریف کے پاس ہی ہے۔اس موقع پر امتیازعلی شاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ادارے مفلوج ہوئے۔
قوم نے دیکھاکہ ماضی میں کس قدرلوٹ مارہوئی جس سے ادارے اپنا توازن برقرارنہ رکھے سکے اور معیشت تباہ ہوگئی میاں محمد نوازشریف ملک وقوم کے مخلص لیڈر ہیں جنہوں نے ماضی میں بھی مخلصانہ طور پر خدمات سرانجام دیں۔ امتیاز علی شاکر نے مزید کہا کہ لیکن اس کے باوجود ان کی منتخب حکومت پر شب خون ماراگیا۔
ان کی حکومت کو دودفعہ عالمی اورملکی ناقاقبت اندیش قوموں کی ایما پر برخواست کردیاگیا لیکن قوم نے دیکھاکہ میاں محمد نوازشریف کی حکومتوں کو برطرفی کے بعد ملک کاجوحال ہوا آج اگر ان کی جمہوری حکومتوں کووقت پورا کرنے دیاجاتاتو ملک اسوقت ایشین ٹائیگر ہوتا۔