خود مختار عدالتی نظام احتساب کا ضامن ہے، چیف جسٹس

Chief Justice

Chief Justice

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ انتقال اقتدار کا مرحلہ تمام تر چیلنجز کے باوجود پر امن اور جمہوری انداز میں مکمل ہوا۔ احتساب کے بغیر اچھی طرز حکمرانی ممکن نہیں اسلام آبادمیں قومی جوڈیشل پالیسی سازکمیٹی کیا جلاس سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

انتخابات میں غیر جانبداری کیا ضافے کے لئے جوڈیشل افراد کو انتخابی عمل میں شامل کیا گیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا احتساب کے بغیر گڈ گورننس ممکن نہیں جبکہ ایک خود مختار عدالتی نظام گڈ گورننس اور احتساب کا ضامن ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا قومی عدالتی پالیسی سے مقدمات نمٹانے کی شرح میں اضافہ ہوا۔ اجلاس میں جوڈیشل افسران کی بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر اور ماتحت عدالتوں میں کیس نمٹانے سے متعلق کار کردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔