اربن ڈیموکریٹک فرنٹ(UDF )کے بانی و چیئرمین ناہید حسین نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بلوچستان کے بارے میں ایک اچھا فیصلہ کیا ہے
Posted on June 9, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : اربن ڈیموکریٹک فرنٹ(UDF )کے بانی وچیئر مین ناہید حسین نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بلوچستان کے بارے میں ایک اچھافیصلہ کیاہے اور اس سے پہلے وہ خیبر پختونخواہ کے بارے میں بھی جمہوری طرز عمل کا مظاہرہ کرچکے ہیں خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے لیکن مولانا فضل الرحمن کوان کا مینڈیٹ قبول نہیں مولانا نے میاں نواز شریف سے کہاکہ وہ ان کی جماعت کے ساتھ ملکر حکومت بناسکتے ہیں۔
مگرمیاں نواز شریف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ خیبر پختونخواہ میں حکومت بناناتحریک انصاف کا حق ہے اور پورے ملک میں میاں نواز شریف کے اس فیصلے کی تحسین کی جارہی ہے اورانہیں سراہاجارہاہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیاوفد کی قیادت سینئرصحافی سلیم قریشی کر رہے تھے۔ ناہید حسین نے مزیدکہاکہ ڈاکٹر عبدالمالک کی وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے نامزدگی ایک اہم اور تاریخی واقعہ ہے۔
یہ ایک نئے پاکستان کی ابتداء ہے جمہوریت کے چہرے پرقوم نے بے شمار داغ دھبے ،بدصورتی کے آثار دیکھے ہیں بلوچستان میں جمہوریت کاخوبصورت پہلو سامنے آیاہے جو برداشت ،تحمل، روداری اورلئیسانی اکائیوں کے حقوق اورمینڈیٹ کو تسلیم کرنے کی صورت میں ایک اعلیٰ جمہوری روایت کی مضبوط بنیاد ملک میں ڈال رہاہے اور اس کا کریڈٹ یقینا وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کوہی جاتا ہے۔
انہوںنے خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو قبول کرکے اور بلوچستان میں ڈاکٹر عبدالمالک کو نامزد کر کے ایک قومی لیڈر کا کردار ادا کیا ہے ان کے اس فیصلے سے چھوٹے صوبوں میں پنجاب کے خلاف شکوے شکایت میں کمی آئے گی قومی یکجہتی کو فروغ حاصل ہو گا جمہوری روایات مضبوط ہونگی تصادم کے بجائے مذاکرات، برداشت، تحمل کی راہ ہموار ہو گی اورامن کے آثار پیدا ہونگے۔ناہید حسین نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالمالک اس لحاظ سے بلوچستان کے منفرد وزیراعلیٰ ہو نگے۔
کیونکہ انہیں اس صوبے کے پہلے وزیراعلیٰ کا اعزاز حاصل ہوگاجن کا تعلق سرداریاجاگیردارطبقے سے نہیں ہے وہ ایک متوسط طبقے کے پڑھے لکھے سلجھے ہوئے باشعور، دیانتدار شخص ہیں انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے عوام نے ڈاکٹر عبدالمالک اوران کی جماعت کو ووٹ دیکرانتہائی شعور کا ثبوت دیا ہے اور انتہا پسندی، علیحدگی پسندی اور تشدد کے پرچاروں کو ووٹ کی مدد سے شکست دے کراپنی اظہار رائے کی آزادی کا بھرپور استعمال کیاہے۔
ناہید حسین نے کہاکہ بلوچ سادہ دل،جفاکش، محنتی، پرعزم، مہمان نوازاللہ اور اور اس کے رسول صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم سے گہری محبت اورعقیدت رکھنے والے لوگ ہیں اور بلوچ عوام بہادر، دلیر، نڈراوربے خوف لوگ ہیں یہ مسافروں، خواتین، سیدوں، اساتذہ کا احترام بلوچ روایت کا حصہ ہے مگر یہ روایات پچھلے کچھ عرصے میں ماند پڑ گئی تھی لیکن اب ڈاکٹر عبدالمالک کی صورت میں بلوچ عوام کوبنیادی حقوق میسر ہونگے۔
تعلیم وہنرکے مواقع ،ملازمتوں میں ان کاجائز حق ملے گاناہید حسین نے کہاکہ اب بلوچستان کے لوگ پاک فوج میں مسلسل شامل ہو کر دفاع وطن کا حصہ بن رہے ہیں ڈاکٹر عبدالمالک جیسی دیانتدار اور پڑھی لکھی شخصیت یقیناناراض بلوچوں کے ساتھ مذاکرات کرکے انہیں قومی دھارے میں لانے کی بھرپورکوشش کرے گی۔ناہید حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا میاں نواز شریف کا زوزیراعظم بننے کے بعدسے ان کی آواز میں کافی گھن گھرج آگئی ہے۔
دیکھنا یہ ہے کہ وہ اوران کی جماعت مسلم لیگ ن اس ملک کی بقاء وسلامتی کے لئے کیا اقدامات کرتی ہے پانچ بڑے مسئلے حکومت کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتے ہیں دہشت گردی،ڈرون حملے،لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اورغیر ملکی قرضے دوسرے مسائل ایک طرف ۔کیاحکومت ان مسائل سے نمٹ پائے گی؟ یا پچھلی حکومت کی طرح دعوے اور وعدے ہی کرتی رہ جائے گی۔