کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ حق پرست قیادت عوامی خدمت کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ اور سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھے گی، شاہ فیصل کالونی میں معیاری اسپوٹس اسٹیڈیم تعمیر کرکے یہاں کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے حصول کے لئے تحفہ فراہم کریں گے۔
کھیلوں ہی سے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتے ہیں کھیلوں میں برداشت بہت ضروری شاہ فیصل کالونی میں فٹ بال سمیت کھیل کی ہر قسم کی سرگرمیوں کی سرپرستی جاری رکھے گے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی ،فٹ بال آفشلز اور ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے ذمہ دران اور کھلاڑیوں نے شرکت کی رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ شاہ فیصل کالونی میں سندھ کی سطح پر منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکبا د پیش کی جنہوں نے 2ماہ تک ٹورنامنٹ کو بلا رکاوٹ جاری رکھا اور الحمد اللہ بہ احسن و خوبی آج اس کا فائنل میچ ہزاروں کی تعداد میں موجود شائقین فٹ بال کی موجود گی میں کھیلا گیا۔
آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل کراچی ککرز اور کوہاٹ اسپورٹس کے درمیان شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ کے دوران مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا اس موقع پر شاندار کھیل کے مظاہرے اور ججز کی رائے پر اور مخالف ٹیم کی رضا مندی کے ساتھ کوہاٹ اسپورٹس شاہ فیصل کالونی کی ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔
تقسیم انعامات کی تقریب میں حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے فاتح ٹیم کوہاٹ اسپورٹس شاہ فیصل کے کپتان کو 25 ہزار روپے کیش اور وننگ ٹرافی سے نوازا اور رنر اَپ ٹیم کراچی ککرز کے کپتان کو 15ہزار روپے کیش اور ٹرافی پیش کی اس موقع پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ ایسٹ عبید اللہ خان، اجمل خٹک، سید عثمان شاہ۔
سرپرست اعلیٰ ٹورنامنٹ آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ عبداللہ جان ،عتیق الرحمن ،چیئر مین ٹورنامنٹ حاجی محمد الیاس اعوان ،سیکریٹری پرویز قاسو و دیگر فٹ بال سے وابستہ افراد شہر کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ریفری کے فرائض سعید خان نے اپنے معاون اسد محمود اور طاہر قادری کے ہمراہ انجام دیء جبکہ میچ کمشنر غلام فاروق تھے۔