بجلی کی لوڈ شیڈنگ دنوں اور ہفتوں میں ختم کی جاسکتی ہے

بھمبر : بجلی کی لوڈ شیڈنگ دنوں اور ہفتوں میں ختم کی جاسکتی ہے سالوں کی بات کرکے وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے اپنی اہلیت ثابت کی ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا آسان حل موجودہے بجلی سستی کی جائے اور فی یونٹ ریٹ یکساں ہونا چاہیے۔

تاکہ سو یونٹ سے زائد بجلی خرچ کرنے والا صارف بجلی چوری کی بارے میں اپنی سوچ تبدیل کرے اس کے علاوہ بجلی چوری کو روک کر اور سابقہ بقایا جات کی وصولی سے بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا گہرا تعلق ہے اگر ایگزیکٹو انجینئر چاہے تو اس وقت چالیس سے پچاس فیصد بجلی چوری بچاکر بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرسکتا ہے۔

ان خیالات کااظہار مرکزیصدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویزبٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تمام حکومتی ذمہ داران ،محکمہ کے تمام ملازمین اور علاقہ کے بااثر افراد بجلی چوری کررہے ہیں جن سے کوئی پوچھنے والا نہیں اور محکمہ کے تمام ملازمین کو بجلی چوری کرنے والوں کے ہر گھر کا علم ہے انہوں نے آزادکشمیر کی حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ انہیں بجلی سمیت آزادکشمیر کے عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

کیونکہ آزادکشمیر میںتمام حکومتی ممبران اسمبلی وزراء ہیں اس کے علاوہ تمام میونسپل کمیٹیوں اورٹاؤن کمیٹیوں میں ایڈمنسٹریٹر زاور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز تعینات ہیں کوآرڈینیٹر کے نام پر سینکڑوں لوگ سرکاری خزانے سے مراعات لے رہے ہیں کشمیر لبریشن سیل میںلوٹ مارکی جارہی ہے۔

تبادلوں ،تقرریوں اور تعیناتیوں کی لوٹ سیل لگی ہوئی ہے سرکاری اداروں کو عملی طور پر دانستہ تباہ کیا جارہا ہے حکومت آزادکشمیر پر کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہیں ہے اپوزیشن کاکردار بھی مثبت نہیں ہے بلکہ غیر جمہوری ہے۔