ملتان (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے قومی اسمبلی میں نواز شریف کے حق میں دیا گیا بیان واپس لے لیا ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں کارکنوں کے سامنے سرجھکاتا ہوں۔
نواز شریف کو اپنا لیڈر کہنے کے حوالے سے بیان واپس لیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو صرف ایک صوبے میں منڈیٹ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے عوام اور چاہنے والوں نے میرا بیان پسند نہیں کیا۔ انہوں نے کہا ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں زیادہ صوبے بننے چاہئیں۔