کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے نو منتخب وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ صوبے میں آگ لگی ہوئی ہے۔لاپتہ افراد کے معاملے کو نظر انداز نہیں کریں گے ۔سیاسی اثرروسوخ اور کرپشن کو ختم کرنا ہو گا۔اپنے وسائل اورحق کیلئے آواز اٹھائیں گے۔
نو منتخب وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں کہا ہے کہ صوبے میں آگ لگی ہوئی ہے بھائی ،بھائی کوماررہا ہے۔ امن کی خاطرعلمائے کرام کے پاس بھی جائیں گے۔ لاپتا افراد کا معاملہ انتہائی توجہ طلب ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ وہ تمام مسلح تنظیموں سے امن کی اپیل کرتے ہیں۔
ڈاکٹرعبدالمالک نے کہا کہ اب کرپشن کی گنجائش نہیں۔ تمام اداروں سے سیاسی اثرروسوخ کوختم کردیا جائیگا ۔انہوں نے سیکرٹ فنڈزکو بھی بند کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھاکہ گوادرکی زمینوں کے بٹوارے کو سب کے سامنے ایکسپوزکر یں گے۔اپنے وسائل اورحق کیلئے لڑیں گے اب بلوچستان کے وسائل پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔