قائم مقام گورنر رانا اقبال آج پنجاب کی نئی کابینہ سے حلف لیں گے

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔ قائم مقام گورنر رانا محمد اقبال وزرا سے حلف لیں گے۔ صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری آج شام گورنر ہاس لاہور میں ہوگی۔

مخدوم احمد محمود کا استعفی منظور ہونے کے بعد قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال وزرا سے حلف لیں گے۔ صوبائی کابینہ کا حجم پندرہ سے بیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

متوقع وزرا میں رانا ثنا اللہ خان ، راجہ اشفاق سرور، ذکیہ شاہنواز ، ملک ندیم کامران،زعیم قادری ، اقبال چنڑ ، رانا ارشد، طاہر خلیل سندھو ، میاں مجتبی شجاع الرحمان اور رانا مشہود احمد شامل ہیں۔