پنجاب کی نئی کابینہ آج شام 7 بجے حلف اٹھائے گی

Punjab Cabinet

Punjab Cabinet

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کی نئی کابینہ آج شام 7 بجے حلف اٹھائے گی، کابینہ میں 15 سے 20 تک وزیر شامل ہونگے، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہو گی، گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کا استعفی منظور ہونے کے باعث صوبائی اسمبلی کے اسپیکر رانا محمد اقبال قائم مقام گورنر کی حیثیت سے نئی کابینہ سے حلف لیں گے۔ مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کا حجم 15 سے 20 تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

رانا ثنا اللہ کو سینئر وزیر کے علاوہ بلدیات اور قانون کی وزارتوں کا قلمدان سونپا جاسکتا ہے۔ رانا مشہود وزیر قانون، زعیم قادری وزیرِ تعلیم ، مجتبی شجاع وزیر خزانہ، اقبال چنڑ وزیر جیل خانہ جات ہو سکتے ہیں۔

طاہر خلیل سندھو کو وزیر اقلیتی امور، ملک ندیم کامران کو وزیر خوراک و زراعت اور راجہ اشفاق سرور کو وزارت منصوبہ بند ی مل سکتی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق کو مشیر ِ صحت بنائے جانے کا امکان ہے، ذکیہ شاہنواز اور مقصود قادر لغاری کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔