نیویارک (جیوڈیسک) جرم و دہشت سے بھرپور فلم دی پرج امریکی باکس آفس پر چھا گئی، ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 3 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کما لیے۔ فلم دی پرج کہانی ہے 2022 کے امریکا کی۔ جب سال میں ایک رات کے لیے تمام جرائم کی کھلی چھوٹ دے دی جاتی ہے، حتی کہ کسی کو قتل بھی کیا جاسکتا ہے۔
ایسی بھیانک رات میں شہریوں پر کیا گزرتی ہے یہ تو آپ کو فلم دیکھ کر ہی پتا چلے گا۔ امریکی باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ایکشن فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 6 رہی جس نے 1 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ تیسرے نمبر پر رہنے والی فلم ناو یو سی می نے باکس آفس پر اس ہفتے 1 کروڑ 95 لاکھ ڈالر سمیٹے۔