صاحبزادہ فضل کریم کی رسم چہلم آج ادا کی جائے گی

Sahibzada Fazal Karim

Sahibzada Fazal Karim

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد سنی اتحاد کونسل کے بانی چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کی رسم چہلم آج جامعہ رضویہ جھنگ بازار فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔ سنی اتحاد کونسل کے بانی چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم جگر کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے باعث 15 اپریل 2013 کو انتقال کر گئے تھے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کے مطابق آج مرحوم کی رسم چہلم جامعہ رضویہ مسجد جھنگ بازار میں صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔ رسم چہلم میں شرکت کیلئے سنی اتحاد کونسل کے رہنماوں سمیت ملک کے مختلف شہروں سے علما و مشائخ اور دیگر شخصیات فیصل آباد پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔