راجن پور (جیوڈیسک) راجن پور میں زیر تعمیر کچی کینال میں بارودی مواد کے دھماکے سے مشینری کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق راجنپور کے علاقے کوٹ مزاری میں نامعلوم افراد نے زیر تعمیر کچی کینال میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔
بارودی مواد پھٹنے سے مشینری کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خوف و ہراس پھیلانے کے لئے کیا گیا ہے جس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔