ایفیڈرین کوٹہ کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24 جون کی تاریخ مقرر

Aefedran Quota Case

Aefedran Quota Case

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی انسداد منشیات کی عدالت نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24 جون کی تاریخ مقرر کر دی، آئندہ تاریخ پر علی موسی گیلانی کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے علی موسی گیلانی، مخدوم شہاب الدین سمیت گیارہ ملزمان کے خلاف ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی۔

علی موسی گیلانی نے عدالت میں مستقل حاضری سے اثتثنی کی درخواست دائر کر دی جس میں ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث علی موسی گیلانی کیلئے ہر تاریخ پر حاضر ہونا ممکن نہیں لہذا انہیں حاضری سے استثنی دیا جائے، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی اور اے این ایف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 جون کو ریکارڈ طلب کر لیا۔

علی موسی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت گیارہ ملزمان میں چالان کی نقول بھی تقسیم کی گئیں، عدالت نے سابق سیکرٹری ہیلتھ، خوشنود لاشاری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

عدالت نے اے این ایف کے پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے پراسیکوٹر کو آئندہ تاریخ پر عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا، عدالت نے آئندہ تاریخ پر علی موسی گیلانی کو حاضر ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔