آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام کو پہنچ گیا۔ دوسرے مرحلے کا فائنل کراچی ککرز نے جیت لیا
Posted on June 10, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے مرحلے کے فائنل میں کراچی ککرز کورنگی کی معروف فٹ بال ٹیم نے اپنے مد مقابل مضبوط حریف پاک پی ڈبلیوڈی کی فٹ بال ٹیم کو 2-0 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا دوسرا فائنل اپنے نام کر لیا فاتح ٹیم کی جانب سے فیصل مدنی نے اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو خوبصورت گول کئے۔
فائنل میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن) PS-119 کے صدر چوہدری علی عاشق گجرتھے جنہوں نے فائنل میں فتح سے ہمکنار ہونے والی کراچی ککرز کی ٹیم کو ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے 25 ہزار روپے کیش اور ٹرافی پیش کی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم پاک پی ڈبلیو ڈی کو 15 ہزار روپے کیش اور ٹرافی سے بھی نوازاگیا۔
اس موقع پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ کراچی ککرز کے فیصل مدنی کو 2ہزار روپے کیش اور ٹرافی دی گئی اس موقع پر موجود فٹ بال کے کھیل سے تعلق رکنے والی سندھ اور کراچی کی معروف شخصیات کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری علی عاشق گجر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ اسپورٹس سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں کو مثبت صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے کھیل کے میدانوں کو آباد کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ شاہ فیصل کالونی میں فٹ بال کی ترقی سمیت صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے وفاقی حکومت کے تعاون سے ماڈل اسٹیڈیم تعمیر کریں گے ۔انہوں نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور شرکت کرنے والی ٹیموں کو مبارکباد پیش کیا انہوں نے کھیل کی ترقی خصوصاً فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے اپنے مکمل تعاون اور سرپرستی کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماء حاجی چن زیب خان سواتی، سیکریٹری ڈسٹرکٹ ایسٹ عبید اللہ خان ،نائب صدر سید عثمان شاہ، بابل اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے روح رواں مراد بخش بلوچ، ینگ مسلم اورنگی ٹائون کے رواح رواں سید ذاکر بھائی، اعجاز احمد جازی، حاجی محمد الیاس اعوان، محمد پرویز قاسو ،عتیق الرحمن، عبداللہ جان و دیگر نے شرکت کی میچ میں ریفری کے فرائض جاوید بنگش نے اپنے ماونین طاہر قادری اور اسد کے ہمراہ انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ذاہد تھے۔