ماسکو : صدر کے حکم پر مسجد پر چھاپا، 3 سو افراد زیرحراست

Moscow President

Moscow President

ماسکو (جیوڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے حکم پر دارالحکومت ماسکو کی ایک مسجد پر پولیس نے چھاپا مار کر 3 سو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ روسی صدر نے اگلے سال منعقد کیے جانے والے ونٹر اولمپکس سے پہلے بنیاد پرست مسلمانوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا۔

روسی صدر کے حکم کے بعد مختلف شہروں میں پولیس نے کارروائیاں کی ہیں۔ ماسکو کی ایک مسجد سے 170 غیر ملکیوں سمیت 3 سو افراد کو گرفتار کر کے لٹریچر قبضے میں لیا گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق روس میں رواں سال کے دوران دارالحکومت ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ میں اب تک تین بار مساجد پر چھاپے مارے گئے ہیں۔