کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں شدت پسندوں نے ایئرپورٹ پر حملہ کر دیا، دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں شہر کے اکثر علاقوں میں سنی گئیں، امریکی سفارت خانے میں ہنگامی الارم بجادیا گیا۔ افغان پولیس کے ترجمان کے مطابق شدت پسندوں نے مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے کے قریب حملہ کیا۔ فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
حملے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر اتحادی افواج کا اڈا بھی قائم ہے جو شدت پسندوں کا ممکنہ ہدف ہوسکتا ہے۔ حملے کے بعد کابل میں امریکی سفارت خانے میں ایمرجنسی الارم بجا دیا گیا اور لاوڈ اسپیکر کے ذریعے عملے کو محفوظ مقام پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔