لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے ڈرون حملوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ لاہور پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میاں اسلم اقبال کی جانب سے ڈرون حملوں کے خلاف جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے۔
کہ ڈرون حملے نہ صرف جنگی عمل ہے بلکہ نسل کشی کے ذمرے میں آتے ہیں۔ ڈرون حملوں سے دہشتگردوں کی فوج تیار ہو رہی ہے۔ تحریک انصاف اس سے قبل خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد جمع کروا چکی ہے۔