اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا آج ہنگامی اجلاس طلب

Indian Cricket Board

Indian Cricket Board

نئی دہلی (جیوڈیسک) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر غور کرنے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگز کے مستقبل کے بارے میں غور کیا جائے گا، اجلاس میں راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں اسپاٹ فکسنگ پر روی سوانی کی تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

اس رپورٹ کی روشنی پر اہم فیصلے کیے جائیں گے،یاد رہے کہ بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سری سانتھ اور دو مزید کھلاڑیوں کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے جانے کے بعد ٹیم مالکان بھی مشکلات کا شکار ہیں، چنئی سپر کنگز کے مالک کے گرفتار ہونے کے بعد راجستھان رائلز کے مالک اور اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے سٹے بازی کا اعتراف کرلیا تھا جس کے بعد وہ آج کل سخت تنازعات کا شکار ہیں، اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تینوں کھلاڑی انکیت چوون، سری ساتنھ اور اجیت چنڈیلا کا تعلق بھی راجستھان رائلز سے ہے۔