ممبئی (جیوڈیسک) نئی دلی پولیس نے خود کشی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کا آخری خط تحقیقات کیلئے فورنسک ماہرین کو بھجوا دیا۔ ممبئی جیا خان کا چھ صفحات پر مشتمل آخری خط اس کے اہل خانہ نے پولیس کے حوالے کیا تھا جسے تحقیقات کیلئے فورنسک ماہرین کو بھجوا دیا گیا ہے۔
اس خط سے جیا خان اور اس کے دوست سورج پنچولی کے دوران تنازع کی وجہ معلوم کی جا سکے گی۔ پولیس حکام کیمطابق آخری خط میں جیا خان نے سورج پنچولی پر دھوکے کا الزام عائد کیا ہے۔ خط میں جیا خان نے لکھا ہے کہ سورج نے اس کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی جب اسے اس خط کا علم ہوگا وہ اس دنیا میں نہ ہو گی۔ پولیس خط کے قانونی پہلوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔