خیبر پختون خوا کی کابینہ اگلے دو روز میں حلف اٹھا لے گی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا کی کابینہ اگلے دو روز میں حلف اٹھا لے گی۔ صوبائی کابینہ 14 وزیروں پر مشتمل ہو گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہ نما شوکت علی یوسف زئی نے پشاور میں ذرائع کو بتایا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔

آئندہ دو روز میں کابینہ میں شامل وزرا اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ شوکت یوسف زئی کے مطابق کابینہ میں شامل وزرا کی تعداد14 ہو گی۔ جبکہ وزیر اعلی کے پانچ مشیروں کا تقرر بھی کیا جائے گا۔