افغان سرحدی فورسز کیخلاف پاکستانی ڈرائیوروں کا احتجاج

Afghan Border

Afghan Border

چمن (جیوڈیسک) افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت تجارتی سامان لے جانے والے پاکستانی ڈرائیوروں پر افغان سرحدی فورسز کے مبینہ تشدد اور بھتے کیخلاف ٹرانسپورٹروں نے احتجاجا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بند کر دی۔ بلوچستان گڈزٹرک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر نور احمد کاکڑ کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت جب پاکستانی ٹرک ڈرائیور افغان حدود میں داخل ہوتے ہیں۔

تو افغان فورسز کے اہلکار ہزاروں روپے بھتہ مانگتے ہیں، اور نہ دینے کی صورت میں ڈرائیوروں پر تشدد کرتے ہیں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ جس کے خلاف ٹرانسپورٹروں نے احتجاجا چمن کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ بند کردی ہے۔ ٹرانسپورٹر یونین نے تمام صورتحال سے افغان سفارت خانہ اور پاک افغان چیمبر آف کامرس کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔