کرپشن کا خاتمہ اور اچھی طرز حکمرانی حکومت کی ترجیحات ہیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ اور اچھی طرز حکمرانی حکومت کی ترجیحات ہیں۔ عالمی ادارے صوبے میں خسرے کے پھیلاو کی و جوہات جاننے اور اس پر کنٹرول میں مدد فراہم کریں۔ اسلام آبادمیں شہباز شریف کی زیر صدارت عالمی بینک، ڈی ایف آئی ڈی اور دیگر ڈونر ایجنسیوں کا اعلی سطحی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں عالمی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعد، ڈی ایف آئی ڈی کے پاکستان میں سربراہ جارج ٹرکنگٹن اور دیگر ڈونر زایجنسیوں کے نمائندوں نے بریفنگ دی۔ وزیراعلی پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں صحت، تعلیم، آبادی پر کنٹرول، کرپشن کے خاتمے، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ٹھوس پالیسیاں مترب کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ علاج معالجے کی سہولتوں میں بہتری، وبائی بیماریوں کی روک تھام اور احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کے لیے جامع پروگرام مرتب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی عمارتوں کے بجائے طلبا و طالبات پر سرمایہ کاری کررہے ہیں۔