ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو آٹھ پوائنٹس کی کمی

Stok Market

Stok Market

کراچی (جیوڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو آٹھ پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ کا آغاز معمولی تیزی کے ساتھ ہوا جو جلد ہی مندی میں تبدیل ہو گیا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو سو آٹھ پوائنٹس کی کمی سے بائیس ہزار ایک سو پچاس پر بند ہوا۔ بینکنگ سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں کام ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر انتیس کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔