آئی سی سی چیمپینزٹرافی جنوبی افریقہ نے پاکستان کو61 رنز سے شکست دے دی

South Africa

South Africa

پاکستان (جیوڈیسک) چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ بی کے ایک اھم میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو کامیابی کے لئے دو سو پینتیس رنز کا ہدف دیا تھا۔ برمنگھم میں جاری میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ پچاس اوورز میں نووکٹوں پر دو دو چونتیس رنز بنائے۔

اوپنرز نے جنوبی افریقہ کو ترپن رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔جواب میں پاکستان کی ٹیم حدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔پاکستان کی ٹیم نے 167 رنز اسکور جس کے بعد تمام کھلاڑی جنوبی افریقہ کی بولینگ کے سامنے ڈھیر ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے مصبح نے 55 جبکہ ناصر جمشید نے 42 رنز اسکور کئے ۔پاکستان کے 6 بیٹسمیں ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔