کوئٹہ میں ایف سی کا سرچ آپریشن، 3 مشتبہ افراد گرفتار

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سریاب کے علاقے میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

ایف سی ذرائع کے مطابق سریاب میں ایف سی نے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 3 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا۔ ملزمان کے قبضے سے دستی بم، گولیاں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔