کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سرجانی ٹان میں 8 روز قبل شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی، ایم ایل او سول ھسپتال ڈاکٹر آفتاب چنٹر کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں 3 جون کو شہزادی نامی لڑکی کو مبینہ طور پر شوہر نے جلانے کی کوشش کی جس کے باعث وہ شدید جھلس گئی۔
زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے رات گئی شہزادی دم توڑ گئی، شہزادی کے گھر والوں نے ایک روز قبل ذرائع کی ٹیم سے بات بھی کی تھی۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ شہزادی کا شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا تاہم بیوی کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر اس نے شہزادی کو جلانے تیزاب پھینک کر جلا دیا۔