تحریک انصاف نے ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد جمع کرادی

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد کا مسودہ قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا ہے، پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرون حملوں کاجواب سفارتی ذرائع یا فوجی اقدامات سے دیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں ڈرون حملے رکوانے کے لیے قرارداد کی منظوری دی گئی، اس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈرون حملے رکوانے کے لیے وفاقی حکومت فوری اقدامات کرے۔ ترجمان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے قرار داد کا مسودہ قومی اسمبلی میں جمع کرایا، اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حدود میں ڈرون حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔