راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی بینظیربھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو طلب کرتے ہوئے سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمان نے سماعت کی۔
آج سماعت کے دوران تفتیشی افسر خالد رسول نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کے ا سپیشل پبلک پراسیکیوٹر سیکیورٹی کی بنا پر پیش نہیں ہو رہے، چودھری اظہر کو سیالکوٹ سے پنڈی آنے تک مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر چودھری اظہر کو سیکیورٹی کیوں نہیں فراہم کی جا رہی۔ عدالت نے سی پی اوراولپنڈی عبدالرزاق چیمہ کو 25 جون کو طلب کرتے ہوئے ملتوی کر دی۔