پی آئی اے، شہری ہوابازی سے متعلق ادارے کیبنٹ سیکریٹریٹ میں شامل

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے اور شہری ہوابازی سے متعلق دیگر اداروں کو وزارت دفاع سے نکال کر کیبنٹ سیکریٹریٹ کی وزارت میں شامل کر لیا گیا ہے۔ سیکریٹری دفاع اب شہری ہوا بازی سے متعلق اداروں کے چیرمین نہیں ہوں گے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ملک میں شہری ہوابازی سے متعلق اداروں کے بارے میں اہم ترین فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان کے کیبنٹ سیکریٹریٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق شہری ہوابازی سے متعلق اداروں پر مشتمل نیا ایوی ایشن ڈویژن تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ ڈویژن اب کیبنٹ سیکریٹریٹ کو رپورٹ کرئے گا۔ اس سے پہلے برساہا برس تک ایوی ایشن ڈویژن وزارت دفاع کا حصہ رہااور اس حوالے سے سیکریٹری دفاع ہی ایر پورٹس سیکورٹی فورس کے علاوہ اکثر وبیشتر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے جیسے خالص کمرشل اداروں کے بورڈ اف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی مقرر ہوتے تھے۔

ایوی ایشن ڈویژن اب شہری ہوا بازی سے متعلق وزیراعظم کے مشیر اور سیکریٹری کیبنٹ سیکریٹریٹ کو رپورٹ کرئے گا۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد قومی ائرلائن پی آئی اے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایرپورٹس سیکورٹی فورس کی انتظامیہ میں اعلی سطح پر تبدیلوں کا بھی امکان ہے۔