لاس اینجلس (جیوڈیسک) 75 سال پرانی کہانی ایک بار پھر پردہ سکرین پر آ گئی، نیویارک میں سپرمین سیریز کی نئی فلم ، مین آف سٹیل، کا پریمیئر ہوا جس میں فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔ لاس اینجلس ریڈ کارپٹ پریمیئر میں سپر مین سٹار ہینری کاول کی شرکت مداحوں کے لیے حیران کن رہی۔
مین آف سٹیل کی کہانی خلائی مخلوق کے بچے کی ہے جس کے والدین سیارہ تباہ ہونے سے قبل اسے زمین پر بھیج دیتے ہیں۔ یہاں اس بچے کو ایک جرنلسٹ گود لے لیتا ہے۔ مستقبل میں بچے کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کے اندر غیر مرئی طاقت ہے۔ یہی طاقت بعد میں زمین کو بچانے کے لیے مددگار بن جاتی ہے۔ ایکشن فلم چودہ جون کو امریکا میں ریلیز ہوگی۔