مبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی رومانوی فلم , لٹیرا, کا نیا آفیشل ٹریلر جاری، فلم پانچ جولائی کو پیش کی جائے گی۔ مبئی انیس سو پچاس کی ایک کہانی پر بنائی گئی فلم میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور رنیویر سنگھ فلم میں نمایاں کردار نبھا رہے ہیں۔
اداکار رنویر سنگھ فلم میں ایک ماہر آثار قدیمہ کا کردار نبھا رہے ہیں جو مغربی بنگال کے ایک گاں میں مندر کی کھوج لگانے کیلئے جاتے ہیں وہاں ان کی ملاقات مقامی زمیندار کی بیٹی سے ہوتی ہے اوریہ ملاقات محبت کا بہانہ بن جاتی ہے۔ خوبصورت موسیقی سے سجی یہ فلم پانچ جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔