مالی سال دوہزار تیرہ چودہ کا بجٹ بدھ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ آئندہ بجٹ عوامی ہو گا یا پھر عوام کے صبر کا ایک نیا امتحان۔ اس حوالے سے اراکین پارلیمنٹ کے کیا تاثرات ہیں۔
مالی سال دوہزار تیرہ چودہ کا بجٹ عوامی ہو گا یا پھر صاحب اقتدار ایک بار پھر عوام کے صبر کو آزمائیں گے یہ تو پارلیمنٹ میں وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کے بعد ہی معلوم ہوگا۔ بعض پارلیمنٹرینز کی رائے ہے۔
کہ نئی حکومت نے بجٹ میں عوام کا بوجھ کم کرنے کی کوشش کی ہے تاہم اکثر یت کا خیال ہے کہ موجودہ بجٹ میں عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں۔