حیدرآباد (جیوڈیسک) اے پی یم ایس او کے پینتسویں یوم تاسیس کے موقع پر حیدرآباد میں پکا قلعہ گرانڈ اور ٹنڈو آدم میں اجتماعات سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ متوسط طبقے کو جاگیرداروں کے درمیان بٹھا کر ثابت کر دیا کہ سب برابر ہیں۔
ایم کیو ایم واحد جماعت ہے جس نیغریب لوگوں کو بنا پائی خرچ کئے قانون ساز اسمبلیوں میں بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ اگر خدا کی قربت حاصل کرنی ہے تو علم حاصل کرنا ہوگا۔
علم کی روشنی سے جہالت کی گلیاں اور بیابان منور ہو سکتے ہیں۔ جہاں علم ہوتا ہے وہاں سے جہالت ختم ہوجاتی ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ علم کے ذریعے ہی پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنایا جاسکتا ہے۔