گورنر سندھ عمرے کی ادائیگی کے بعد کراچی پہنچ گئے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان عمرے کی ادائیگی کے بعد کراچی پہنچ گئے ہیں۔ گورنر سندھ پانچ جون کو نجی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

جہاں عمرے کی ادائیگی کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے کراچی ایئر پورٹ پہنچے اورذرائع سے گفتگو کیے بغیر گورنر ہاس روانہ ہو گئے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔