واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں شہریوں کے فون اور انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے پر اوباما انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔ اوباما انتظامیہ کے خلاف مقدمہ شہری حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے دائر کیا ہے۔ تنظیم نے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی سے مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کی نجی معلومات کی نگرانی بند کی جائے اور پہلے سے ریکارڈ شدہ ڈیٹا ختم کیا جائے۔
تنظیم نے این سی اے پر الزام عائد کیا ہے کہ کسی بھی حکومت کی طرف سے اتنے بڑے پیمانے پر شہریوں کی نگرانی کا یہ پہلا پراجیکٹ ہے۔ یہ سب شہری آزادی کے خلاف ہے۔ دوسری جانب امریکی ایوانِ نمائندگان کے سپیکر نے معلومات افشا کرنے والے ایڈورڈ سنوڈین کو غدار قرار دیا ہے اور اس کے خلاف سخت تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔