عبوری کمیٹی کے زیر اہتمام نیشنل گیمز غیر قانونی ہیں : پنجاب اولمپک

Punjab Olympic

Punjab Olympic

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عبوری کمیٹی کے زیر اہتمام نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ لاہور اولمپک ہاس میں پنجاب جنرل کونسل اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری خواجہ محمد ادریس نے بتایا کہ عبوری کمیٹی کے زیر اہتمام نیشنل گیمز غیر قانونی ہے۔

گیمز کرانے کا مینڈیٹ صرف پاکستان اولمپک کے پاس ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیر قانونی نیشنل گیمز میں پنجاب سے کوئی کھلاڑی شرکت نہیں کرے گا اور اگر کرتا ہے تو اس پر پابندی لگائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ رانا مجاہد کو عبوری کمیٹی کا سیکریٹری بننے پر پنجاب اولمپک کی نائب صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔