میلبورن : فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ رانڈ، آسٹریلیا کی اردن کو شکست

Australian - Aordan

Australian – Aordan

آسٹریلیا (جیوڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ رانڈ میں آسٹریلیا نے اردن کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دیدی۔ آسٹریلیا میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ہوم گرانڈ کا خوب فائدہ اٹھایا اور کمزور حریف اردن کو شاندار مقابلے میں چار صفر سے ٹھکانے لگایا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے سٹرائیکر روبی کروس نے دو گول اسکور کیے۔ اس کامیابی کے بعد آسٹریلوی ٹیم ایشیا گروپ بی میں دس پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گئی ہے۔ جاپان کی ٹیم گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے۔