لاہور (جیوڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے خوب رو شہزادے اور پہلے مقبول ترین ہیرو سنتوش کمار کی آج 31ویں برسی ہے۔ روایتی شہزاد ے کی طرح نظر آنے والے موسی رضا سنتوش کمار ، پاکستان میں سنتوش کمار کی پہلی فلم تھی بیلی جس میں ان کے مدمقابل نیلی آنکھوں والی شاہینہ تھیں۔
دوآنسو نے سنتوش کمار کوشہرت کی بلندیوں تک جا پہنچایا۔ پاکستان میں اسٹار کا تصور سنتوش کمار نے ہی دیا۔ ہربڑی ہیروئین نے انکے ساتھ کام کیا۔
لیکن جو مقام صبیحہ سنتوش کی جوڑی کو ملا فلم نگر میں اس کی صرف چند مثالیں ہی موجود ہیں۔ سنتوش خاندان کے سات افراد فلم انڈسٹری سے وابستہ رہے۔ سنتوش اپنے دور اور زندگی میں شدت سے چاہے گئے۔