تندہی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کرنے والے ملازمین ادارے کا بہتر اثاثہ ہیں، اسلم پرویز
Posted on June 12, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے ملازمین کو ماہ مئی کی تنخواہ کی ادائیگی کر دی گئی، ملازمین کا تنخواہ کی بروقت ادائیگی پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سمیع الدین صدیقی، میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی اشفاق ملاح اور شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز کو خراج تحسین پیش کیا۔
افسران و ملازمین کے وفد سے ملاقات میں شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز نے کہا کہ تندہی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کرنے والے ملازمین ادارے کا بہترین اثاثہ ہیں انہوں نے افسران و ملازمین پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمات کی انجام دہی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کی نیک نامی کا باعث اور عوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئیں۔
اسلم پرویز نے افسران وملازمین کو ہدایت کی کہ وہ دفتری اوقات کی پابندی کریں اور عوامی شکایات کے ازالے اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں اس موقع پر افسران و ملازمین نے علاقائی ترقی اور عوامی خدمات کی انجام دہی اور ادارے کی ترقی و نیک نامی کے سلسلے میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقینی دلا یا۔