آئس لینڈ دنیا کا پرامن ترین ملک, پاکستان 157ویں نمبر پر

Iceland

Iceland

آئس لینڈ کو دنیا کا پرامن ترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔ پرامن ملکوں کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان 157 ویں نمبر پر ہے۔ گلوبل پیس انڈکس کے مطابق ہماری دنیا 2008 کے مقابلے میں پانچ فیصد کم پرامن ہوگئی ہے۔ امن کے حوالے سے آئس لینڈ کے شہری سب سے زیادہ خوش قسمت ہیں۔ گلوبل پیس انڈکس کی تازہ ترین رپورٹ میں آئس لینڈ کو دنیا کا پرامن ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

اس فہرست میں افغانستان کا نمبر سب سے آخری ہے جو دنیا کا خطرناک ترین ملک سمجھا جاتا ہے۔ عالمی ادارے کی جاری کردہ اس فہرست میں ڈنمارک کا دوسرا جبکہ نیوزی لینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔ اس فہرست میں امریکا 99 پر ہے جبکہ بھارت نے 141 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔